بجٹ 2026-27: چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز

بجٹ 2026-27: چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز

(ویب ڈیسک ) بجٹ 2026-27  میں   انکم ٹیکس آرڈینینس کے سیکشن 99B کے تحت چھوٹے دکانداروں کے لئے فکسڈ ٹیکس سسٹم  متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ 

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم میں وہ دکاندار آسکتے ہیں جن کی سالانہ فروخت ہیں کروڑ رو پے یا اس سے کم ہے۔ وہ اس نظام کے تحت اپنی سالانہ سیلز کا ایک فیصد ٹیکس ادا کریں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اس ٹیکس میں وہ اپنا ود ہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ کرا سکیں سے مگر گوشوارہ جمع کراتے وقت انہیں کم از کم 25 ہزار روپے جمع کرانا ہو گا۔ روٹین میں کوئی آؤٹ نہیں ہوگا۔ خریداری پر ودہولڈنگ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی اور انہیں POS مشین رکھنے سے استثنا ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ  جو دکاندار فکسڈ ٹیکس سسٹم کا انتخاب کرے گا اس کو سبز رنگ کی ایک سختی دی جائے گی جس پر ایک تصدیقی کیو آر کوڈ  چسپاں ہوگا جو ان دکانوں پر آویزاں ہو گی۔ اس تختی کی موجودگی میں ایف بی آر اہل کاروں کو پوچھ کچھ کے لیے دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس سکیم کے تحت ایک سادہ اور ایک صفحے کا ٹیکس گوشوارہ ہو گا جو اردو کے علاوہ تمام بڑی مقامی زبانوں میں دستیاب ہو گا۔