صبرو تحمل سے مہنگائی کا مقابلہ کرنے پر پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم

صبرو تحمل سے مہنگائی کا مقابلہ کرنے پر پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صبرو تحمل سے مہنگائی کا مقابلہ کرنے پر پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کا ایک نکاتی ایجنڈا وفاقی بجٹ ہے۔گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے افسران ، جوان اور دو مسیحی بھائی بھی شامل تھے، ہیلی کاپٹر حادثے کے دلخراش واقعہ نے ہر آنکھ کو نم کردیا، مجھے یقین ہے کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری حکومت تیسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔تمام تر معاشی چیلنجز کے باوجود بہتر بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی۔ہمیں عام آدمی کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔صبرو تحمل سے مہنگائی کا مقابلہ کرنے پر پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران حکومتی کاوشوں سے مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی،پالیسی ریٹ بھی 22۔5 سے کم ہو کر 11 فیصد پر آیا۔تمام معاشی چینلجز کے باوجود ہماری معیشت آج مستحکم ہے۔توقع ہے کہ تیسرا بجٹ ہماری معیشت کو مزید تیزی سے آگے لے کر جائے گا۔ پاکستان کے معاشی اشاریئے بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سولر، ونڈ اور بیٹری اسٹوریج جیسے توانائی ذرائع پر توجہ دینے کی ضروت ہے، ہمیں پانی کے ذخائر اور ڈیمز تعمیر کرنے ہیں ،وفاق اور صوبوں کے درمیان معاشی اہداف کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی۔قومی ہم آہنگی اور موثر تعاون سے چیلجنز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔