بجٹ 2026-27:کریڈٹ وڈیبٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشنر ز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی

بجٹ 2026-27:کریڈٹ وڈیبٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشنر ز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی

(ویب ڈیسک) بجٹ 2026-27 میں کریڈٹ وڈیبٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشنر ز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز دی گئی ۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں بنکوں کے جاری کردہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے بیرون ملک استعمال پر ہر  ٹرانزکشن (transaction) پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کی وجہ سے رقم کی منتقلی کے لئے غیر روایتی ذرائع کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی حوصلہ شکنی کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی اس شرح کو صفر اعشاریہ پانچ فیصد (0.5) فیصد کرنے کی تجویز ہے تا کہ اسے معمول کی  financial transaction کی سطح پر لایا جاسکے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کی حکومتی کوششوں کو تقویت مل سکے ۔