بجٹ 2026ـ27: سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ 

بجٹ 2026ـ27: سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک) بجٹ 2026ـ27 میں سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت  نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ٹیکس کا شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔

سوشل میڈیا آمدنی پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے کمائی کرنے والے ٹیکس نیٹ میں آ جائیں گے۔

ڈیجیٹل کانٹینٹ بنانے والوں کی آمدنی پر ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔آن لائن مونیٹائزیشن اور اسپانسرشپ آمدن بھی ٹیکس کے دائرے میں آنے کا امکان ہے۔

ہزاروں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز براہ راست متاثر ہوں گے۔بینک اور مالیاتی ادارے ادائیگیوں پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کاٹیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے موصول ہونے والی رقوم پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

بجٹ منظوری کی صورت میں ڈیجیٹل کانٹینٹ انڈسٹری پر نمایاں اثرات ہونگے۔