وزیر اعلی مریم نواز نے صوبائی بجٹ 26-2027 کی منظوری دیدی

وزیر اعلی مریم نواز نے صوبائی بجٹ 26-2027 کی منظوری دیدی

(ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے صوبائی بجٹ 2026-2027 ڈاکومنٹ پر دستخط کردیے۔ صوبائی کابینہ نے قبل از خصوصی اجلاس میں صوبائی بجٹ 2026-2027 کی منظوری دیدی ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف  نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کو سراہا ۔انہوں نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف  نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو بڑھانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبائی کابینہ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ون یونٹ بن کر کام کیا۔ وفاق کو شیئر دینے پر بہت بڑی رقم دینے سے اثر تو آیا لیکن پوری کوشش کی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔پوری کوشش کی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ  مالی مسائل اور عالمی حالات کے باوجود بغیر کسی نئے ٹیکس کے عوام کی خوشحالی پر مرکوز بجٹ پیش کیا۔ پنجاب کے بجٹ کی توجہ عوامی ترقی اور ریلیف پر مرکوز ہے۔پوری امید ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صدق دل سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ یہ امید کا بجٹ ہے،اپنی عوام کو اپنی ہی وسائل سے ریلیف دیں گے۔