وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 2026-27 کی دستاویزات پر دستخط کر دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 2026-27 کی دستاویزات پر دستخط کر دیے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 2026-27 کی دستاویزات پر دستخط کر دیے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی دستاویزات پر دستخط کر دیے، جس کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے لیے تیار ہے۔

موصولہ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران پنشن کی مد میں مجموعی طور پر ایک ہزار 169 ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس رقم میں سے 822 ارب روپے فوجی پنشن جبکہ 272 ارب روپے سول پنشن کی ادائیگیوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق قومی دفاع کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو ملک کی دفاعی ضروریات اور سکیورٹی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں مختلف شعبوں اور اداروں کے لیے گرانٹس کی مد میں مجموعی طور پر 2 ہزار 680 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ بھی بجٹ کا حصہ ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ میں معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور قومی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کی تقسیم کی گئی ہے، جبکہ تفصیلی اعداد و شمار قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کے بعد عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔