بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقہ کے لئے بڑا ریلیف

بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقہ کے لئے بڑا ریلیف

(ویب ڈیسک ) بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقہ کے لئے بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہماری حکومت نے آمدنی کی چار سلیبز( slabs) کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف فراہم کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں جو تنخواہ دار 22 سے 32 لاکھ روپے کے درمیان سالانہ کماتے ہیں، ان کے ٹیکس کی شرح تمھیں 23 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ 32 سے 41 لاکھ روپے کے درمیان آمدن والے تنخواہ داروں کے لئے ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 41 سے 56 لاکھ روپے آمدن والوں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 29 فیصد کی تجویز ہے۔ اسی طرح 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والوں کے لئے ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 32 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔