وزیراعظم کی کسانوں، کم آمدن طبقے اورہاؤسنگ سیکٹر کیلئے آسان قرضے دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی کسانوں، کم آمدن طبقے اورہاؤسنگ سیکٹر کیلئے آسان قرضے دینے کی ہدایت
کیپشن: وزیراعظم کی کسانوں، کم آمدن طبقے اورہاؤسنگ سیکٹر کیلئے آسان قرضے دینے کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں، کم آمدن والے طبقے، ایس ایم ایز اور ہاؤسنگ سیکٹر کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں ’اپنا گھر اسکیم‘، زرعی شعبے اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ کسانوں اور ہاؤسنگ سیکٹر کو بلا تاخیر آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں اور کم آمدن والے افراد کو قرضے فراہم کرنے والے بینکوں کی حکومت بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کے فروغ کے لیے اقدامات قومی ذمہ داری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کے لیے سستی اور مناسب رہائش کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو اپنے صوبوں میں سرکاری و دیگر دستیاب املاک کا جامع سروے کرانے کی ہدایت بھی کی، جس کے بعد بینک ’اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت شہریوں کو قرضے فراہم کریں گے۔

Watch Live Public News