پنجاب بجٹ 2026ـ27:سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری 

پنجاب بجٹ 2026ـ27:سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری 

(ویب ڈیسک ) پنجاب کے مالی سال 27-2026 کے بجٹ سے سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین  کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

بجٹ دستاویز کے مطابق   حکومت پنجاب نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7 فیصد اضافہ  تجویز کیا ہے جبکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 3.5 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

تنخواہوں اور پنشن کا کل بجٹ:

بجٹ دستاویز کے مطابق تنخواہوں کی مد میں 638 ارب 93 کروڑ روپے جبکہ پنشن کے اخراجات کے لیے 500 ارب 12 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔