ویب ڈیسک: پنجاب میں توانائی بحران کے پیشِ نظر محکمۂ توانائی نے صوبائی حکومت کو ہنگامی سفارشات ارسال کر دی ہیں، جن میں ایندھن کے استعمال، تعلیمی سرگرمیوں اور کاروباری اوقات میں اقدامات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سفارشات میں پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل نظام متعارف کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سفارشات میں مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ توانائی بچت کے لیے 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات اور ہائبرڈ تعلیم کا نفاذ اور نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
غیر ضروری تقریبات پر پابندی، مارکیٹوں کے اوقات کار محدود کرنے اور رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کا متبادل موڈ۔ ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ عوامی نقل و حمل میں بہتری، میٹرو اور بس سروسز میں اضافہ تاکہ ایندھن کی بچت ممکن ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ان سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے اور حتمی فیصلے جلد متوقع ہیں۔