حکومت کا موٹر سائیکل، رکشہ کیلئے ایندھن کوٹہ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ 

حکومت کا موٹر سائیکل، رکشہ کیلئے ایندھن کوٹہ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک) حکومت  نے موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے لیے ایندھن کوٹہ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا، وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم نے نظام کو حتمی شکل دے دی،ایندھن کوٹہ صارف کے شناختی کارڈ اور گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے منسلک ہوگا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل واؤچر حاصل کریں گے، پمپ پر اسکین کے بعد فراہمی ممکن ہوگی، کوٹہ سے زائد ایندھن کی فراہمی ممکن نہیں، سسٹم خودکار تصدیق کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس پر سبسڈی والے ایندھن کے لیے الگ ڈسپنسر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہر پمپ پر فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اوگرا کو 24 گھنٹے نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ حکومت کو ایندھن سپلائی اور زرمبادلہ کے دباؤ کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں تک قیمتیں برقرار رکھنے کی لاگت کا تخمینہ 70 ارب روپے لگایا گیا۔

Watch Live Public News