ویب ڈیسک: بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے باعث شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس تعینات کی گئی ہے۔
الجزیرہ نے نااہل بی جے پی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور توانائی پالیسی کی سنگین ناکامی کو بے نقاب کر دیا۔ الجزیرہ کے مطابق بھارت میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث بھارتی شہریوں میں خوف و ہراس بڑھ چکا ہے۔ نااہل مودی حکومت پر شدید تنقید کرتےہوئےبھارتی شہریوں کو کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے یہاں لمبی قطاریں لگی ہیں، لوگ دن رات پیٹرول پمپس پر انتظار کر رہے ہیں۔ پیٹرول پمپس پر شدید رش ہے جس سے پیٹرول نہ ملنے کے خدشات واضح ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم بحران پر بھارتی عوام میں پھیلنے والا خوف دراصل حکومتی نااہلی، ناقص منصوبہ بندی اور بروقت فیصلوں کی کمی کا نتیجہ ہے۔ مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت کوتوانائی بحران،کرنسی پر دباواورترسیلات زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا بھی سامنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بھارت کا دوغلہ رویہ بھارت میں توانائی بحران کی صورت میں سامنے آرہا ہے،