(ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026۔27کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے سندھ فنانس بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا. وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ فنانس بل ایوان میں پیش کیا تھا. اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئیں جبکہ حکومتی اراکین کی حمایت سے فنانس بل کی منظوری دے دی گئی۔
جس کے بعد سندھ اسمبلی کااجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا
اپوزیشن کی طرف سے نیشنل گیمز کےلیے مطالبات زر میں کٹوتی کی تحریک پیش کی گئی جسے مسترد کردیا گیا۔میرا لیاری فلم کےلیے مطالبہ زر میں کٹوتی تحریک بھی مسترد کردی گئی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے فلم بنائی ہے، یہ صوبے کا مثبت چہرہ دکھا رہی ہے۔