مالی سال 25ء جولائی تا مئی ترسیلاتِ زر میں سالانہ 29 فیصد اضافہ

مالی سال 25ء جولائی تا مئی ترسیلاتِ زر میں سالانہ 29 فیصد اضافہ

(ویب ڈیسک )   پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی توازن کیلئے اچھی خبرآگئی۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق   جولائی تا مئی مالی سال 25ء میں 34.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں،  مئی 2025ء کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب ڈالر کی آمد ہوئی۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق   مئی 2025ء میں ترسیلات زر میں سالانہ 16 اور ماہانہ 13.7 فیصد نمو ہوئی،  جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 27.1 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر ریکارڈ ہوئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ   زیادہ تر ترسیلاتِ زر سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اور امریکا سے موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق   سعودی عرب سے 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں،  متحدہ عرب امارات سے 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی ریمیٹینس آئیں،  برطانیہ سے 58 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اور   امریکا سے 31 کروڑ 47 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

Watch Live Public News