وزیر اعظم کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان

وزیر اعظم کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نےمئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے  28.8 فیصد زائد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے  کہا کہ  حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  حکومتی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Watch Live Public News