امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا

(ویب ڈیسک ) امریکا کے حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں  18 اہم امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ  کویت کے علی السالم اور احمد الجابر بیسز پر حملے کیے،  بحرین کے شیخ عیسیٰ ائیر بیس کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی حملوں کے جواب میں کارروائیاں کیں۔

  ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان میں مزید کہا کہ میزائل اور ڈرون آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران خطے کو گستاخ کیلئے جہنم بنا دے گا۔

Watch Live Public News