معاشی ترقی کی شرح نمو3.7فیصدرہی،مشرق وسطیٰ کےبحران کےباوجودمعاشی کارکردگی اچھی رہی،وفاقی وزیرخزانہ

معاشی ترقی کی شرح نمو3.7فیصدرہی،مشرق وسطیٰ کےبحران کےباوجودمعاشی کارکردگی اچھی رہی،وفاقی وزیرخزانہ

(ویب ڈیسک ) وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کی شرح نمو3.7فیصدرہی،عالمی سطح پرغیریقینی صورتحال سےبین الاقوامی معیشت کوبھی دھچکالگا،توقع تھی کہ رواں مالی سال شرح نمو4 فیصد سےزائد رہےگی،مشرق وسطیٰ کےبحران کےباوجودمعاشی کارکردگی اچھی رہی۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے قومی اقتصادی ورے 2025-26 پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سروےپورےمالی سال کی کارکردگی بیان کرتاہے،رواں مالی سال کےپہلےماہ میں غیریقینی صورتحال کاسامنا تھا،مون سون کی بارشوں کی وجہ سےبھی معیشت متاثرہوئی،اندرونی وبیرونی چیلنجز کےباوجودملکی معیشت نےبہترکارکردگی دکھائی،حکومت بحرانوں سےنبردآزماہونےمیں کامیاب رہی۔

انہوں نے کہا کہ  معاشی ترقی کی شرح نمو3.7فیصدرہی،عالمی سطح پرغیریقینی صورتحال سےبین الاقوامی معیشت کوبھی دھچکالگا،توقع تھی کہ رواں مالی سال شرح نمو4 فیصد سےزائد رہےگی،مشرق وسطیٰ کےبحران کےباوجودمعاشی کارکردگی اچھی رہی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کاحجم452ارب ڈالرسےاوپرچلاگیا،زرعی شعبےکی شرح نمو2.89فیصدرہی،ڈیری اورلائیواسٹاک کازرعی معیشت میں60 فیصد حصہ ہے،بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح نمو6.1فیصدرہی۔

ان کا کہنا تھا کہ  فوڈ،ٹیکسٹائل سمیت16شعبوں میں مثبت رجحان رہا،سیمنٹ کی طلب میں10فیصداضافہ ہوا،کھاد کی طلب میں17فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا،خدمات کےشعبےمیں شرح نمو4.9فیصدرہی،مالی نظم وضبط کی وجہ سے مالیاتی خسارےمیں نمایاں کمی ہوئی،ایف بی آرکےمحصولات میں10.1فیصداضافہ ہوا،افرادزرمیں گزشتہ 2سال میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے،رواں مالی سال کےپہلے10ماہ کےدوران ترسیلات زر33ارب ڈالر سےتجاوزکرگئیں،بیرونی ادائیگی کیلئے ترسیلات زربنیادی اہمیت کےحامل ہیں،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کامقصد ہی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ چاول اور چینی کی وجہ سے مجموعی برآمدات میں کمی ہوئی،ٹیکسٹائل کےشعبےکابرآمدات میں کلیدی کردارہے،پٹرولیم سیکٹرمیں5فیصدگروتھ ہوئی،فیفاورلڈکپ میں پاکستان کابناہوافٹبال استعمال ہوگا،سپورٹس کی برآمدات3ارب ڈالرسےتجاوزکرچکی ہیں۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ فری لانسرزکاحصہ ایک ارب ڈالرتک پہنچ رہاہے،زرمبادلہ کےذخائر17ارب ڈالرسےزائد ہیں،جون کے آخرتک زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انویسٹر بیس بڑھ کر 5 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر گئی، رواں سال اب تک ریکارڈ 11 نئی کمپنیوں کی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ  ہوئی، ملک میں 39,000 سے زیادہ نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے اوپر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبے کے قرضوں میں جولائی تا مارچ 934 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا، زرعی شعبے کے لیے جولائی تا مارچ 2,162 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے،  غریب خاندانوں کے لیے بی آئی ایس پی  کا بجٹ بڑھا کر 722.5 ارب روپے کر دیا گیا،  پی آئی اے، ایف ڈبلیو بی ایل اور ڈسکوز سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری پر کام تیز کیا گیا، وزارتوں کے انضمام اور پی ڈبلیو ڈی سمیت متعدد محکموں کو بند کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ شروع کی گئی۔

Watch Live Public News