ڈالر 4 پیسے سستا، سونا 2900 روپے مہنگا ہو گیا

ڈالر 4 پیسے سستا، سونا 2900 روپے مہنگا ہو گیا

کراچی (پبلک نیوز) ایک تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 6700 روپے پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں 4 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2486 روپے مہنگا ہوکر 91478 روپے کا ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 1736 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157.13 سے کم ہو کر 157.09 روپے پر بند ہوا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔