بلاول بھٹو کا نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے

بلاول بھٹو کا نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے
لاہور: (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بارے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کا نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔ وہ بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عدم اعتماد کی یقینی ناکامی کو دیکھتے ہوئے فرسٹریشن کا شکار ہیں۔ ان کے بے سروپا ریمارکس ناقابل برداشت ہیں۔ ان کو نازیبا ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سیاست میں شائستگی، تہذیب اور احترام کے اصولوں کے قائل ہیں۔ پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بیان حقائق سے منافی اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 100 فیصد تقرر وتبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔ یہ من گھڑت ریمارکس جمہوری، سماجی، تہذیبی اور اخلاقی روایات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں۔ اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کرکے ذہنی پسماندگی کا مظاہرہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔