رمضان میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ، وزیر اعظم 

رمضان میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے  کہ رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، عوام مہنگائی میں پِس رہی ہے، اشرفیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس کی کاروائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

وفاقی کابینہ میں کابینہ ارکان نے تعارف کروایا ، کابینہ ڈویژن نے کابینہ ارکان کو کابینہ امور پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم  نے کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، عوام مہنگائی میں پِس رہی ہے، اشرفیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ  ٹیکس چوروں اور ٹیکس چوری میں ملی بھگت کرنے والے افسران دونوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے، ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس بیس میں اضافہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ    معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے۔