دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسانمبر؟

iq air list issued pak 3rd position
کیپشن: iq air list issued pak 3rd position
سورس: google

ویب ڈیسک :سوئس ایئر کوالٹی مانیٹرنگ فرم آئی کیو ایئر کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، چاڈ اور بنگلہ دیش سنہ 2024 میں دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ ممالک تھے، جہاں سموگ کی اوسط سطح ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز سے 15 گنا زیادہ تھی۔
 رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں پاکستان کا تیسرا، جمہوریہ ریپبلک کانگو کا چوتھا اور انڈیا کا پانچواں نمبر ہے۔
موسم سرما میں جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی بے تحاشہ بڑھ جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں پاکستان کے پانچ شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح 200 مائیکرون سے اوپر بڑھی ہے۔
آئی کیو ایئر نے کہا ہے کہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بہاماس، بارباڈوس، گریناڈا، ایسٹونیا اور آئس لینڈ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز پر پورے اترے ہیں۔

سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق 2024 میں بھارت کے شمال مشرقی ریاست آسام کا شہر برنیہاٹ دنیا کا سب سے آلودہ شہر تھا۔ دہلی عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت بنا ہوا ہے، جب کہ بھارت 2024 میں پانچویں نمبر پر ہے، جو 2023 میں تیسرے نمبر سے نیچے ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارت میں 2024 میں پی ایم 2.5 کی تعداد میں 7 فیصد کمی دیکھی گئی، جو کہ 2023 میں 54.4 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر کے مقابلے میں اوسطاً 50.6 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر تھی۔ اس بہتری کے باوجود دنیا کے سب سے آلودہ ترین دس شہروں میں سے چھ بھارت میں ہیں۔

دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ 20 شہروں میں 13 بھارتی شہر آسام کے برنیہاٹ، دہلی، پنجاب میں ملاں پور، فرید آباد، لونی، نئی دہلی، گروگرام، گنگا نگر، گریٹر نوئیڈا، بھیواڑی، مظفر نگر، ہنومان گڑھ اور نوئیڈا ہیں۔

Watch Live Public News