بلوچستان ؛ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنا لیا

بلوچستان ؛ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنا لیا
سورس: File

(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں بولان پاس کے علاقے میں   جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے  حملہ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  آج بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا، دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے،دہشت گردوں نے معصوم مسافروں جن میں  اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہیں، کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دہشت گرد بیرون ملک  اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے  میں ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنیس آپریشن جاری رہے گا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں کا معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کے ان دہشت گردوں کا  دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

Watch Live Public News