جعفر ایکسپریس حملہ، 190 مسافرباحفاظت باز یاب، 30دہشت گرد ہلاک

جعفر ایکسپریس حملہ، 190 مسافرباحفاظت باز یاب، 30دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، 190 مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اب تک 190 مسافروں کو دہشت گردوں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔جبکہ 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کی خود کُش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے  آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے۔باقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے خود کش بمبار دہشت گردوں کو کچھ معصوم یرغمالی مسافروں کے بالکل پاس بٹھایا ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ممکنہ شکست کے پیش نظر دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ خود کش بمباروں نے تین مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ عورتوں اور بچوں کی خود کش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے  آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے۔

37زخمیوں کو طبی امدادکیلئے روانہ کردیا گیا:سیکیورٹی ذرائع 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ اب تک 155 مسافروں کو دہشت گردوں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔اب تک 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔باقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ 

Watch Live Public News