غیر ملکی سیاحوں کیلئے بھی سیاحت پر پابندی عائد

غیر ملکی سیاحوں کیلئے بھی سیاحت پر پابندی عائد

پشاور ( پبلک نیوز) غیر ملکی سیاحوں کی سیاحتی مقامات کی سیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس حوالے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا لاک ڈاون کے دوران خیبرپختون خوا میں موجود غیر ملکی سیاح ہوٹلز تک محدود ہوں گے۔ غیر ملکی سیاح سیاحتی مقامات پر نہیں جاسکیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران غیر ملکی سیاح ضرورت پڑنے پر سفر کر سکیں گے۔ غیر ملکی سیاحوں کو ہوٹل انتظامیہ ایس او پیز کے تحت سہولیات فراہم کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کا کورونا ٹسٹ کا نیگیٹیو ہونا ضروری ہوگا۔ ۔خیبر پختون خوا حکومت نے 8مئی سے 16مئی تک سیاحوں پر پابند عائدکی ہے۔ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر پر اس بار عید میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ سیاحت کے پی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران غیرملکی سیاحوں کو سفر کی اجازت دینے سے وہ اپنے ملکوں کو واپس جاسکیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔