عوام مزید مہنگائی برداشت کرنے کے قابل نہیں،اسحاق ڈار

عوام مزید مہنگائی برداشت کرنے کے قابل نہیں،اسحاق ڈار
لندن (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عوام پر بوجھ ڈالے گی تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی۔عوام مزید مہنگائی برداشت کرنے کے قابل نہیں، کوشش ہوگی کم بوجھ ڈالیں ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ تاثر دیا ہے کہ سبسڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، اگر عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی اور اس پرکل اتحادی قائدین سےمشاورت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی چند سال میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکے ہیں اور اب مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں لہٰذا اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی عوام پرکم سےکم بوجھ ڈالا جائے۔ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن چوری کرکے آئے تھے اور آئینی طریقے سے ہی گئے ہیں ، وہ یہ ہضم نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی البتہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، دوسرا آپشن اگست 2023 ہے۔ لیگی رہنما اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نوازشریف اور میں شریک تھے اور یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف یہاں آکر مشورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کا عمل نہایت غیر موزوں ہے، پاکستان میں انار کی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔