مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
جماعت علماء‌اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے. سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے بڑا فیصلہ کرلیا، مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، مولانا فضل الرحمان آج کسی بھی وقت ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج بڑا فیصلہ لیں گے۔ مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سخت ردعمل دیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے، ممکن ہو تو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 11 بجےسماعت مقرر کی جائے، عمران خان سے دس افراد کو ملنے کی اجازت ہوگی، عمران خان سے ملنے والوں میں ان کے اہل خانہ ، وکلاء اور دوست شامل ہوں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔