نریندر مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سیز فائر اور آپریشن سندور زیرِ غور

نریندر مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سیز فائر اور آپریشن سندور زیرِ غور
کیپشن: نریندر مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سیز فائر اور آپریشن سندور زیرِ غور

ویب ڈیسک: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں حالیہ پاک-بھارت کشیدگی، سیز فائر معاہدہ اور آپریشن سندور سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک تھے۔

اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب چند روز کی شدید کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت نے سیز فائر پر اتفاق کر لیا ہے۔ تاہم بھارتی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز پاکستان پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا تھا، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال اب خاصی مطمئن اور پُرامن بتائی جا رہی ہے۔

آپریشن سندور کی تفصیلات جلد متوقع
بھارتی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "آپریشن سندور" کے تحت انہیں جو فرائض سونپے گئے، وہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیے گئے۔ فضائیہ نے مزید کہا کہ آپریشن تاحال جاری ہے اور اس بارے میں جلد تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

Watch Live Public News