دنیا نے جان لیا  پاکستان  اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا،مریم نواز شریف 

دنیا نے جان لیا  پاکستان  اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا،مریم نواز شریف 
کیپشن: دنیا نے جان لیا  پاکستان  اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا،مریم نواز شریف 

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب   مریم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر  منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ  دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا- آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت، اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے ۔پاک فوج  بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے - افواج پاکستان نے  بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں،حکمت سے دیا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ  شاہینوں نے  دشمن کے طیارے گر ا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے-دنیا نے جان لیا  پاکستان  اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد  اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔  نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے-ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔

Watch Live Public News