بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ ، 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے: شاہد آفریدی 

بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ ، 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے: شاہد آفریدی 

ویب ڈیسک: پاک فوج سے اظہار تشکر کے لیے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی قیادت میں ریلی,  کراچی سی ویو پہنچنے پرریلی کے شرکا نےشہریوں نے استقبال کیا، سی وی پر شاہد خان آفریدی کی اظہار تشکر ریلی میں شرکت ،  اظہار تشکر ریلی سندھ موٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے نادر مگسی ، عامر مگسی اور ندیم خان کی بھی شرکت ۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا ، بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے .

 شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو شہید کیا ، سویلین آبادی پر حملے کئے گئے لوگ شہید ہوئے ،مسجد شہید کی گئی کئی معصوم شہید ہوئے ،ہم امن پسند لوگ ہیں ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے۔

70 سے 80 ہزار لوگ ہمارے شہید ہوئے ہیں، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ، بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام ہم پر لگایا گیا ،حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، مودی اب پاکستانی فوج سے مقابلہ کرکے ، نریندر مودی پاکستان سمیت پوری دنیا  میں بدنام ہورہا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی ، ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ،ہمارا ملک بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں ملا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کا ایک ایک بچہ پاک فوج کیساتھ ہے ،میں اپنی فیملی اور دوستوں کی جانب سےپاک فوج کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News