ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ میں رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایوب گادھی زخمی اور ان کے4 ساتھی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایوب گادھی بھی زخمی ہوئے جن کو ریسکیو حکام نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق زخمی ایم پی اے کی حالت مستحکم ہے۔
اس واقعے کے بعد آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔