حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دیدی

حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دیدی
کیپشن: حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دیدی

ویب ڈیسک: حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھیجا اور انہیں وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات سے معذرت کرلی، تاہم انہوں نے غیرجانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دی۔ ابتدائی طور پر اپوزیشن لیڈر نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیغام رسانی گزشتہ ہفتے ہوئی، اور متوقع ملاقات میں سیاسی صورتحال، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کی تقرری کے امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Watch Live Public News