ویب ڈیسک: ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا کر مجموعی برتری 179 رنز تک پہنچا دی۔ میچ کا آخری اور فیصلہ کن دن کل کھیلا جائے گا۔
بنگلا دیش کی جانب سے مومن الحق نے شاندار 56 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بنگلا دیشی بیٹر بن گئے۔ کپتان نجم الحسین شانتو 58 جبکہ مشفیق الرحیم 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے نویں بولر بن گئے ہیں۔