دہلی کاردھماکہ:اپوزیشن جماعتوں کا تحقیقات پرتحفظات کا اظہار

دہلی کاردھماکہ:اپوزیشن جماعتوں کا تحقیقات پرتحفظات کا اظہار
کیپشن: دہلی کاردھماکہ:اپوزیشن جماعتوں کا تحقیقات پرتحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک: کانگریس کے رکن اسمبلی ایچ ڈی راگناتھ نے دہلی میں ہونے والے کار دھماکے کی تحقیقات پر مودی حکومت کے طرزِ عمل پر سخت سوالات اٹھا دیے۔

میڈیا سے گفتگو میں راگناتھ نے کہا کہ دھماکے کی جگہ پر وزیر داخلہ کا فوری اور غیر متوقع دورہ کئی شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات غیر شفاف انداز میں کی گئیں کیونکہ دھماکے کے مقام کو وقت پر سیل نہیں کیا گیا، جس سے شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

کانگریس رہنما نے سوال اٹھایا کہ جب دہلی شہر مکمل سی سی ٹی وی نگرانی میں ہے تو واقعے کے کئی گھنٹے بعد بھی کار سے متعلق تفصیلات کیوں جاری نہیں کی گئیں؟

ایچ ڈی راگناتھ نے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار تحقیقات کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے تاکہ عوام کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے خدشات دور کیے جا سکیں۔

Watch Live Public News