پنجاب حکومت نے11 اضلاع میں ڈی جی PHA کا عہدہ تبدیل کردیا

پنجاب حکومت نے11 اضلاع میں ڈی جی PHA کا عہدہ تبدیل کردیا
کیپشن: پی ایچ اےنے11 اضلاع میں ڈائریکٹر جنرلز کے عہدے تبدیل کردیے

ویب ڈیسک: (دانش منیر) پنجاب حکومت نے پی ایچ اے میں عہدوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 11 اضلاع میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے عہدے کو مینجنگ ڈائریکٹر کےعہدے میں تبدیل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ مینجنگ ڈائریکٹر کہلائے گا۔ لاہور گجرانوالہ ، سرگودھا میں ڈی جی پی ایچ اے کا عہدہ ایم ڈی پی ایچ اے میں تبدیل کردیا گیا۔ سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال کے ڈی جی اب ایم ڈی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور، گجرات ،ڈی جی خان میں ڈی جی پی ایچ اے کے عہدے تبدیل کر کے ایم ڈی پی ایچ اے کر دیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔