اسٹارکرکٹرراشدخان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

اسٹارکرکٹرراشدخان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی
کیپشن: اسٹارکرکٹرراشدخان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے اپنی دوسری شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کیا، جس میں اپنی شریکِ حیات کو " محبت اور سکون کی مثال" قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق، راشد خان کی دوسری اہلیہ افغان نژاد ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ راشد خان نے بتایا کہ ان کی شادی 2 اگست 2025 کو انجام پائی، جب کہ پہلی شادی اکتوبر 2024 میں اپنی خالہ زاد سے ہوئی تھی۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں راشد خان نے لکھا کہ "میری زندگی کے اس نئے سفر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ میری شریکِ حیات محبت اور سکون کی علامت ہیں، ایسے ہمسفر کی ہمیشہ تمنا تھی جو دل سے سمجھنے والا ہو۔"

راشد خان نے حالیہ دنوں میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک فلاحی تقریب میں شرکت کی، جس کے بعد مختلف حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ"سچائی بہت سادہ ہے، وہ میری اہلیہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی چیز کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔ جو لوگ محبت، حمایت اور سمجھ بوجھ کے ساتھ ہمارے ساتھ ہیں، میں ان سب کا دل سے شکر گزار ہوں۔"

افغان لیگ اسپنر نے اپنی شادی سے متعلق مزید تفصیلات یا اہلیہ کی شناخت کے بارے میں کوئی اضافی معلومات ابھی تک شیئر نہیں کیں۔

کرکٹ حلقوں میں راشد خان کی شادی کی خبر تیزی سے زیرِ بحث ہے، اور مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News