(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے،مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے،مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارامشترکہ مقصد ہے۔