کیڈٹ کالج وانا ، تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا،تازہ ترین مناظر کی ویڈیو

 کیڈٹ کالج وانا ، تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا،تازہ ترین مناظر کی ویڈیو

ویب ڈیسک: 11 نومبر 2025، کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظر سامنے آئی،جس میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ، اب آپریشن جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا۔ 

آخری خوارج کو جہنم واصل کرنے تک سیکورٹی آپریشن جاری رہے گا، تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں ۔

اس سے قبل سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اب تک 350 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام کیڈٹس محفوظ ہیں، سکیورٹی فورسز کا آپریشن نہایت احتیاط اور حکمتِ عملی سے جاری ہے۔ 

آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ ، کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن کی خود نگرانی، کالج میں اس وقت بھی 300 کے قریب افراد موجود ہیں۔

افغان خوارج کی کالج میں موجودگی کے باعث کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف نہایت احتیاط سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آخر دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔ 

Watch Live Public News