ٹرین سے کھانا خرید کر کھانے والے متعدد مسافر بیہوش ہوگئے

ٹرین سے کھانا خرید کر کھانے والے متعدد مسافر بیہوش ہوگئے

ویب ڈیسک:اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس میں سفر کرنے والے کئی مسافر خراب اور غیر معیاری کھانا کھانے کے بعد بیمار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو مدتِ معیاد ختم شدہ (ایکسپائرڈ) کھانا دیا گیا تھا، جس کے باعث متعدد افراد کو پیٹ میں درد، الٹی اور متلی کی شکایات ہوئیں۔ کچھ مسافروں کی حالت اتنی خراب ہوئی کہ وہ بے ہوش ہو گئے۔

حادثے کے بعد جب ٹرین خانیوال ریلوے اسٹیشن پر رکی تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور پاکستان ریلوے انتظامیہ کی غفلت پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، ریلوے پولیس موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لائی۔

یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی گرین لائن ایکسپریس میں ناقص کھانے کی شکایات سامنے آ چکی ہیں، جس سے ریلوے کے کھانے کے معیار اور صفائی کے انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں، عوام نے ریلوے انتظامیہ سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News