ویب ڈیسک:اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں کی جانب سے شواہد اکٹھےکئے جارہے ہیں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا ابتدائی طور پر اے آئی کی مدد سے 92 فوٹیجز اکٹھی کی گئی ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ 8 کلو گرام تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے ہیں، ابھی تک جو شواہد اکٹھے کیے گئے اس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔
اس کے ہینڈلر کے حوالے سے چیزوں کی تصدیق کی جا رہی ہے،ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جا رہا ہے، کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
فرانزک، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، سیف سٹی اور حساس ادارے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ افغانیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں، ملک بھر میں 45 فیصد افغانیوں کے خلاف آپریشنز اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔