(ویب ڈیسک ) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر کو متعارف کردیا گیا ہے۔یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے۔
واٹس ایپ میں ایک سسٹم کی آزمائش کی جا رہی ہے جو صارفین کو یوزر نیمز ریزرو کرانے میں مدد فراہم کرے گا۔
دراصل واٹس ایپ میں میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، اس سے صارفین یوزر نیم منتخب کر سکیں گے جو وہ انسٹاگرام اور فیس بک میں استعمال کر رہے ہیں ۔
Wabetainfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ میٹا کی جانب سے تمام پلیٹ فارمز کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
فی الحال اس فیچر کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کو سیٹنگز میں پروفائل ٹیب کے اندر یوزر نیم کا آپشن نظر آئے گا۔جہاں وہ کوئی بھی نیا یوزرنیم ریزرو کرسکیں گے یا میٹا اکاؤنٹس سے منسلک یوزرنیم کو بھی منتخب کر سکیں گے۔
یہ بات واضح رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ یوزر نیم فیچر کو باضابطہ طور پر 2026 میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔