محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی

(ویب ڈیسک) اسلام آباد حملے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی۔دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔

محکمہ داخلہ نے  پنجاب کے حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی آوز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔

پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور فعال اقدامات اٹھائے جائیں۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News