آئندہ ماہ پنجاب میں پھرہماری حکومت ہوگی،حنیف عباسی

آئندہ ماہ پنجاب میں پھرہماری حکومت ہوگی،حنیف عباسی
راولپنڈی: لیگی رہنما حنیف عباسی کہتے ہیں کہ خوشخبری دے رہا ہوں کہ آئندہ ماہ پنجاب میں پھر ہماری حکومت ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کےحکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھر بننے شروع ہوگئے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا، نہ پہلے کرنے دیا گیا تھا اور نہ اب کرنے دیا جائے گا، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا جائے اور حالات یہ ہیں کہ اپنے ساتھیوں پر ہی اعتماد نہیں ہے لوگوں سے حلف لئیے جا رہے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوخیاں بھگارنے والے امریکا اور روس کی بات کرتے ہیں، یہ لوگ مکر و فریب کرتے ہیں ، 5 ہزار کنال کا فارم ہاؤس بیچ دیں، کل راولپنڈی میں عمران خان کا ایک فنکشن ہوا، اس بندے کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے کہتا ہے میں نہیں تو ملک پر بم گرا دیں۔ حنیف عباسی نے مزید کہا کہ میں یہ خوشخبری دے رہا ہوں کہ پنجاب میں نومبر میں (ن) لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی، جب کہ نومبر کے آخر یا دسمبر میں نواز شریف اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔