ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے میں‌ مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے اور ایف آئی آر میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے۔ یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تاہم عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیابیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔