(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ کے باعث الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ الوداعی ڈنر پر 2 ملین سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔ فُل کورٹ ریفرنس کیلئے اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے اٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فُل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے دس بجے ہوگا۔
مراسلے کے مطابق الوداعی ڈنر عموماً دیا جاتا ہے مگرچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے معذرت کی ہے۔
چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہا کہ فل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے ہوگا، اس موقع پر اپنی تقریر ایڈوانس میں بھجوا دی جائے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔