(ویب ڈیسک ) ایران کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ حملے کے لیے جس کی فضائی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا۔
ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کردیا کہ حملے کے لیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا۔
اس حوالے سے وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو تنبیہ کی ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرا اسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرنے دینا نہیں چاہتے ہیں۔