ویب ڈیسک: نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری کو عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم Spotify نے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے نامزد کیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی ہے۔
یہ ایوارڈ نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے۔ اس ایوارڈ کو ان کے میوزک کیریئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سال کے شروع میں ریلیز ہونے والے ان کے گانے "رہوں" اور "گزارشیں" نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ دونوں گانوں نے مجموعی طور پر 23.3 ملین اسٹریمز کو عبور کیا، جن میں سے صرف "رہوں" کے 14 ملین سے زیادہ اسٹریمز ہیں۔
اسپاٹیفائی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں، ثمر کو اسکول سے اپنے کیریئر کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں اس کے اسکول کے دنوں کی جھلک بھی شامل ہے۔