ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر خوارج کا بزدلانہ حملہ، پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین خوارج ہلاک کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں نے بارود سے بھری گاڑی اسکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی۔ حملے میں چھ پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ بارہ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کرتے ہوئے فرار ہونے والے باقی دو دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے مسجد میں گھس کر امام مسجد کو شہید کیا۔ مسجد کی بےحرمتی خوارج کی سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ دہشتگردی کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔