(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی بیانات اس بات کی شہادت ہے کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، اسے پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جو ذلت اٹھائی اور اپنی کھوئی عزت بحال کرنے کیلئے یہ اقدام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو جو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ نکال دی گئی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، اس فضا میں تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جو ہماری خواہش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جن علاقوں میں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں مکینوں کو علم ہوتا ہے، محلے میں اگر کوئی باہر سے آئے تو مجھے تیسرے دن ضرور علم ہو جائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ان علاقوں کے لوگ خاموش رہیں گے تو یہ نیم رضا مندی ثابت ہوگی، پاکستان کے محب وطن شہری کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔