موٹر سائیکل سوار  کے ساتھ تلخ کلامی کرنے پر  ٹریفک آفیسرز معطل

 موٹر سائیکل سوار  کے ساتھ تلخ کلامی کرنے پر  ٹریفک آفیسرز معطل

(ویب ڈیسک ) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے نوٹس لیتے ہوئے  ٹریفک آفیسرزکو معطل کر دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناہے کہ ہیلمٹ گود میں رکھے موٹر سائیکل سوار نے خود کو سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے کے بعد موٹرسائیکل سوار ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر آیا۔

ترجمان نے کہا کہ وائرلیس ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو روکا تو وہاں تلخ کلامی ہوئی۔

سی ٹی او حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ  واقعے کی مکمل انکوائری تک ٹریفک آفیسرزسسپینڈ رہیں گے۔ وردی میں اختیارات کا غلط استعمال ہرگز قابل قبول نہیں۔ تمام ٹریفک آفیسرز کو سختی سے احکامات جاری کردئیے ہیں کہ وہ شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے پیش آئیں۔

Watch Live Public News