(ویب ڈیسک ) کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 13 اکتوبر صبح 10 بجے ایوان میں قائدِ ایوان (وزیراعلیٰ) کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلی کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق کل اتوار 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائینگے۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے فوری بعد سکروٹنی کی جائے گی۔کل شام 5 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ پیر کے روز صبح دس بجے کی جائے گی۔